شیخ زائد اسٹیڈیم میں اتوار کے روز کھیلے گئے آئی پی ایل 13 کے میچ میں ممبئی انڈینز نے دہلی کیپیٹلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی نے ممبئی کے سامنے 163 رنز کا چیلینج رکھا تھا۔ وہیں ممبئی انڈینز نے آسانی سے 163 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے جیت حاصل کر لی۔
کوئنٹن ڈی کاک (53) اور سوریہ کمار یادو (53) کی نصف سنچریوں کی بدولت گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈینس نے دہلی کیپیٹلس کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔
ممبئی انڈینس نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دی ممبئی کی سات میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے جبکہ دہلی کی سات میچوں میں دوسری شکست ہے۔ ممبئی کی ٹیم اس جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آتم نربھر بھارت کے فروغ کے لیے ایم پی گولف کپ
دہلی نے سلامی بلے باز شکھر دھون (ناٹ آوٹ 69) کی شاندار نصف سنچری اور کپتان شریس ایئر 42 رنوں کی مدد سے 20 اوورز میں چار وکٹ پر 162رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ ممبئی نے 19.4 اوورز میں پانچ وکٹ پر 166رن بناکر جیت حاصل کرلی۔