مدھیہ پردیش کے وزیر برائے جیل، پارلیمانی امور اور محکمہ قانون نوروتم مشرا نے کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت 'پردھان منتری کسان سمّان نیدھی یوجنا' (ایم پی- کسان) اسکیم کے تحت دو اقساط میں کاشتکاروں کے بینک کھاتوں میں چار ہزارروپے منتقل کردے گی۔
مشرا نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ 'پردھان منتری کسان سمّان نیدھی یوجنا اسکیم کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے معاون ثابت ہوگی۔ جس سے کسانوں کے مسائل حل ہوں گے'۔
ادھر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'کسانوں کی مجموعی ترقی کے پیش نظر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے مفاد میں چلائی جارہی اسکیمیں جیسے آر سی بی 6 (4) کے تحت ریلیف، پی ایم کسان سمّان نیدھی، قرض کی فراہمی اور وزیراعظم فصل انشورنس وغیرہ جیسی تمام اسکیموں کو بطور پیکج لاگو کریں گے'۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'اس پیکج میں وزیر اعظم سمّان نیدھی کے تحت تمام کسانوں کے خاندانوں کو ایک برس میں دو اقساط میں مجموعی طور پر چار ہزار روپے دیئے جائیں گے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'کسانوں کی فلاح و بہبود میری زندگی کا ہدف ہے'۔