سنہ 1935ء میں میر عثمان علی خاں بہادر نے اپنے فرزند کے نام سے ایک مارکیٹ تعمیر کروایا تھا- قلب شہر نامپلی میں معظم جاہی مارکیٹ میں ضروری اشیاء پھل پھول سبزی اور دیگر اشیاء ایک ہی جگہ دستیاب ہوتی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ' معظم جاہی مارکیٹ ایرانی طرز تعمیر کا نمونہ ہے، اس عمارت میں ایک بلند مینار ہے جس پر چاروں سمت گھڑیاں نصب ہیں۔
قدیم ترین معظم جاہی مارکیٹ کا افتتاح - قلب شہر نامپلی
تاریخی شہر حیدرآباد کی سب سے قدیم ترین مارکیٹ معظم جاہی کا آج افتتاح عمل میں آیا۔
قدیم ترین معظم جاہی مارکیٹ کا افتتاح
مزید پڑھیں:
حیدرآباد کے مختلف حلقوں میں بستی دواخانہ کا افتتاح
برسوں سے اس عمارت کی حالت خستہ ہو چکی تھی۔ ریاستی حکومت نے ایک بجٹ جاری کرتے ہوئے اس کے تزئین کاری کام شروع کیا تھا یہ کام مسلسل دو برس تک چلتا رہا اب وہ کام مکمل ہوچکا ہے۔ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے آج معظم جاہی مارکیٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ریاست کے وزراء اور صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی اور شہر کی معزز شخصیت موجود تھی۔