اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ستمبر میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 26 فیصد کا اضافہ

کووڈ 19 وبا کے درمیان لاک ڈاؤن کھلنے اور پرائیویٹ گاڑیوں کی مانگ بڑھنے سے ستمبر میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 26 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

By

Published : Oct 16, 2020, 12:47 PM IST

ستمبر میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 26 فیصد کا اضافہ
ستمبر میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 26 فیصد کا اضافہ

ٹو وہیلر گاڑیوں کی فروخت میں بھی تقریباً 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 'سیام' کے صدر اور ماروتی سوزوکی انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کینیچی آیوکاوا نے تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل راجیش مینن کے ساتھ فروخت کے اعداد و شمار جاری کیے۔

ستمبر میں مسافر گاڑیوں کی فروخت 26.45 فیصد اضافے سے 2،72،027 یونٹ ہوگئی۔ گذشتہ برس ستمبر میں 2،15،124 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ مسافر گاڑیوں میں کاریں، یوٹلٹی وہیکلز اور وین شامل ہیں۔ کاروں کی فروخت 28.92 فیصد اضافے سے 1،63،981 یونٹ، یوٹیلٹی گاڑیوں کی فروخت 24.50 فیصد اضافے سے 96،633 یونٹ اور وین کی فروخت 10.64 فیصد اضافے سے 11،413 یونٹ ہوگئی۔

ٹو وہیلرز گاڑیوں کی فروخت 11.64 فیصد اضافے سے 18،49،546 یونٹس ہوگئی۔ اس میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 17.30 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اوراس سال ستمبر میں 12،24،117 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ ستمبر 2019 میں یہ 10،43،621 موٹرسائیکلیں تھیں۔

اسکوٹرز کی فروخت میں معمولی یعنی 0.08 فیصد کے اضافے سے 5،56،205 یونٹ ہوگئی۔ آیوکاوا نے کہا کہ دیہی علاقوں سے زیادہ مانگیں آرہی ہیں ، تاہم تہوار کے موسم میں شہری طلب میں بھی اضافے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ۔6 کے اخراج کے معیار کو نافذ کرنے کا پورا فائدہ تب ہی دیا جائے گا جب حکومت پرانی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کے لئے پرکشش اسکریپیج پالیسی لے کر آئے گی۔یواین آئی،اظ

ABOUT THE AUTHOR

...view details