اقوام متحدہ کے بچوں کا فنڈ (یونیسیف) کی 'لاسٹ ایٹ ہوم' کے عنوان والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس پوری دنیا میں بے گھر ہونے کے تقریباً 330 لاکھ نئے معاملے درج کئے گئے۔ ان میں نقل مکانی کے تقریباً 250 لاکھ، قدرتی آفات کے80 لاکھ جبکہ بقیہ معاملے تنازعات اور تشدد کے واقعات سے منسلک ہیں۔
بھارت میں گزشتہ برس پچاس لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ
شدید سمندری طوفان 'امفان' کی وجہ سے مغربی بنگال اور اڑیسہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کے بے گھر ہونے کی اطلاعات کے درمیان اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق 2019 میں ملک میں قدرتی آفت، تنازعات اور تشدد کے واقعات کی وجہ سے پچاس لاکھ سے زائد افراد داخلی طور پر بے گھر ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ
رپورٹ کے مطابق بھارت میں سال 2019 میں 50 لاکھ 37 ہزار داخلی نقل مکانی کے اعداد و شمار میں 50 لاکھ 18 ہزار معاملے قدرتی آفت سے متعلق اور 19 ہزار معاملات تنازعات اور تشدد کے واقعات سے منسلک ہیں۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق بھارت، فلپائن اور چین قدرتی آفات سے بہت زیادہ متاثر ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ ان ممالک میں قدرتی آفت سے بے گھر ہونے کے معاملات پوری دنیا کے 69 فیصد ہیں۔