اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میکسیکو میں کورونا کے 90 ہزار سے زیادہ معاملے

میکسیکو میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ۔19 کے 3100 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ملک میں متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 90664 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی وزیراعلی ہیوگو لوپیج۔گیٹیل نے پیر کو یہ اعلان کیا۔

میکسیکو میں کورونا کے 90 ہزار سے زیادہ معاملے
میکسیکو میں کورونا کے 90 ہزار سے زیادہ معاملے

By

Published : Jun 1, 2020, 10:34 PM IST

وپیج۔گیٹیل نے ٹوئٹر پر کہا کہ ملک میں اب تک اس وبا سے 90664 لوگ متاثر ہوچکے ہیں ان میں سے گزشتہ چودہ دنوں میں 16,964 لوگوں میں اس وبا کی علامت پائے گئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا کے 90 ہزار سے زیادہ معاملے

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 3,152 معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وائرس سے 151 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں اس وبا سے متاثر علاقوں میں 18 مئی سے ڈھیل دی گئی ہے اور پیر سے شروع ہونےوالے ہفتہ میں دیگر علاقوں میں ڈھیل دیئے جانے کا منصوبہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details