مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92،071 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 48،46،427 تک پہنچ گئی۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال جب کہ کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی کی تعداد 77،511 بڑھ کر 37،80،107 ہوگئی۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال اسی دوران 1136 مریضوں کی موت ہو گئی ۔ اب تک ملک میں 79،722 کورونا سے متاثرہ مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے میں کورونا کے نئے کیسززائد ہونے سے ایکٹوکیسز کی تعداد 13،423 بڑھ کر 9،86،598 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ملک کی محض 12 ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں ہی ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال جس میں سب سے زیادہ چھتیس گڑھ میں 1741 اور اس کے بعد تلنگانہ میں 1075 کم ہوئے ہیں۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 20.36 فیصد ہے اور صحت یابی کی شرح 78.00 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.64 فیصد ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زائد متاثرمہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال یہاں ایکٹو کیسز 10،578 بڑھ 2،90،716 ہو گئے ہیں اور 416 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 29،531 ہو گئی ہے۔
اسی دوران 11،549 افراد کے اس وبا سے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7،40،061 ہوگئی ۔ ملک میں سب سے زائد ایکٹو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔
آندھرا پردیش میں 661 مریضوں کے کم ہونے سے ایکٹو کیسز 95،072 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں اب تک 4912 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ وہیں مجموعی طور پر 4،67،139 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1388 کا اضافہ ہوا ہے اور ریاست میں اب 99،222 ایکٹز کیسز ہیں۔
ریاست میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7265 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 3،52،958 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں بھی اسی دوران 167 مریضوں کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیے:یوم ہندی پر اہم شخصیات کی قوم کو مبارک باد
جس سے ایکٹو کیسز 68،122 ہو گئے اور اس وبا سے 4429 افراد کی موت ہوئی ہے جب کہ 2،39،485 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔
تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47012 ہوگئی ہے اور 8381 افراد کی موت ہوئی ہے ۔
وہیں ریاست میں 4،47،366 افراداس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
تلنگانہ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 30،532 ہو گئے ہیں اور 974 افراد کی موت ہوچکی ہے، جب کہ 1،27،007 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
اڈیشہ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 31،539 ہوگئی ہے اور 626 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے 1،18،642 افراد صحت یاب بھی ہوئے ۔
کیرالہ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 30،140 ہوگئی ہے اور 439 افراد کی موت ہوئی ہے جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 77،699 ہوگئی ہے۔
دارالحکومت دہلی میں ایکٹو کیسز میں 753 کا اضافے ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر 28،812 ہوگئی ہے ۔
وہیں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4744 ہوگئی ہے اور اب تک 1،84،748 مریض اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23،624 ایکٹوکیسزہیں اور 3945 افراد کی موت ہو گئی ہے جب کہ اب تک 1،75،149 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
اس کے بعد پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد 19،787 ہوگئی ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 57،536 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2356 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔
گجرات میں 16،407 ایکٹو کیسز ہیں اور 3210 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 93،883 افراد بھی اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
بہار میں 14،113 ایکٹو کیسز ہیں اور ریاست میں 822 افراد کی موت ہو گئی ہے جب کہ 1،43،350 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
کورونا سے ابھی تک مدھیہ پردیش میں 1762 ، راجستھان میں 1236 ، ہریانہ میں 975 ، جموں و کشمیر میں 878 ، جھارکھنڈ میں 555 ، چھتیس گڑھ میں 555 ، اتراکھنڈ میں 414 ، پڈوچیری میں 385 ، گوا میں 290 ، تریپورہ میں 200 ، چندی گڑھ میں 93 ، ہماچل پردیش میں 77 ، انڈو مان اور نکوبار جزیروں میں 51 ، منی پور میں 46 ، لداخ میں 40 ، میگھالیہ میں 26 ، سکم میں 14 ، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش میں 10 -10 اور دادرا نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔