اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسان تحریک میں 60 سے زائد کسان ہلاک: شرینواس

کانگریس نے وزیر اعظم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خود کوغریب مزدور، کسان کا بیٹا بتانے والے وزیراعظم نریندر مودی واشنگٹن کی جمہوریت کی فکر توکرتے ہیں لیکن انہیں اپنی رہائش گاہ سے محض چندکلومیٹر کے فاصلے پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے لاکھوں کسانوں کی آواز سنائی نہیں دیتی۔

More than 60 farmers martyred in Kisan Tehreek: Srinivas
کسان تحریک میں 60 سے زائد کسان شہید: شرینواس

By

Published : Jan 10, 2021, 10:30 PM IST

انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر شرینواس بی وی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ نافذ کیے گئے تین کالے قوانین کے خلاف جاری کسان تحریک میں اب تک تقریباً 60 سے زائد کسان شہید ہوگئے لیکن ایک مرتبہ بھی ملک کے سربراہ وزیراعظم نریندر مودی مقام احتجاج پر نہیں گئے۔

شرینواس نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ انڈین یوتھ کانگریس کے ذریعہ کسانوں کی شہادت کو سچا خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک گیر تحریک 'ایک مٹھی مٹی شہیدوں کے نام' شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاہ زرعی قوانین کے خلاف عدم تشدد اور جمہوری طریقہ سے تحریک کررہے اس شدید سردی میں جب قدرت بھی کسانوں پر بارش کا قہر ڈھارہی ہے، پولیس کے ذریعہ بے رحمی سے کسانوں پر لاٹھی چارج کرنا آنسو گیس کے گولے چھوڑنا اور واٹر کینن کے ذریعہ پانی کی بوچھاریں کرناحکوت کا آمرانہ چہرہ ظاہرکرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود کوغریب مزدور، کسان کا بیٹا بتانے والے وزیراعظم نریندر مودی واشنگٹن کی جمہوریت کی فکر توکرتے ہیں لیکن انہیں اپنی رہائش گاہ سے محض چندکلومیٹر کے فاصلے پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے لاکھوں کسانوں کی آواز سنائی نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ 'ایک مٹھی مٹی شہیدوں کے نام' مہم کے ذریعہ پورے ملک سے جمع کی گئی مٹی کے ذریعہ ہندوستان کا نقشہ تیارکیاجائے گا یہ نقشہ اَن داتاؤں کے تعاون اور کسانوں کے احترام میں یوتھ کانگریس کا خراج عقیدت کا یادگار ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details