اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کینیڈا میں کورونا سے 10 ہزار سے زائد ہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں کینیڈا میں 10 ہزار سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

کینیڈا میں 10 ہزار سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر
کینیڈا میں 10 ہزار سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر

By

Published : Oct 28, 2020, 12:38 PM IST

کینیڈا میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان منگل کو ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 ہزار کو عبور کرگئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق کینیڈا دنیا میں بیسواں ملک بن گیا ہے جہاں دس ہزار سے زیادہ کورونا مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

کینیڈا میں کورونا سے 10 ہزار سے زائد ہلاک

واضح رہے کہ کینیڈا کو در حقیقت کورونا کی دوسری لہر کا سامنا ہے، تاہم اس وقت ملک میں کورونا کے 222670 کیسز ہیں جن میں سے 4.5 فیصد متاثرہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کینیڈا میں 10 ہزار سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر

ملک کا صوبہ کیوبیک کو کورونا نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، جہاں کووڈ-19 کے بعد سے 6172 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ اونٹاریو میں اس جان لیوا وبا سے 3103 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس ہلاکت کا سلسل جاری ہے

وہیں دوسری جانب جرمنی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کے 11409 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 449275 ہوگئی۔

بیماریوں کی روک تھام کے لیے وفاقی سرکاری ایجنسی آر کے آئی کے مطابق ہفتے کے روز ملک میں ریکارڈ 14714 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور اسی دن ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد دس ہزار کو عبور کرچکی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details