ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں سماجی و فلاحی تنظیم محسن کائنات ﷺ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ 25 برسوں سے میلاد النبی ﷺکے پر مسرت موقع پر ہر برس دواخانوں میں فروٹ کٹ کی تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے
رواں برس بھی میلاد النبی ﷺکے موقع پر شہر کے تمام ہسپتالوں کے مریضوں میں فروٹ کٹ تقسیم عمل میں آئی۔
اس کٹ میں فروٹ کے علاوہ بسکٹ، بریڈ، دودھ اور پانی کی ایک بوتل شامل ہے۔
اس موقع پر محسن کائنات ویلفیئر فاؤنڈیشن یادگیر کے صدر نور الحسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ اللہ کا فضل و کرم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے طفیل میں محسن کائنات ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ 25 برسوں سے شہر کے تمام ہسپتال کے تمام مریضوں میں فروٹ کی تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'رواں برس بھی شہر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں کے مریضوں میں فروٹ کی تقسیم عمل میں آئی'۔