ریاست اترپردیش کے ضلع سمبھل کے بہجوئی علاقے میں محرم کے موقع پر اکبر پور گاؤں میں تعزیہ بجلی کے تار میں الجھ گیا۔
ضلع سمبھل میں محرم الحرام کا تعزیہ بجلی کے تاروں سے الجھ کر کرنٹ لگنےسے ایک شخص کے ہلاک ہونے کے ساتھ تقریبا 15 لوگوں کے جھلسنے جانے کی خبر ہے۔
پولیس ترجمان نے بتا یا کہ انہوں نے بتایا کہ بہجوئی علاقے کے اکبرپور گاؤں میں بڑی تعداد میں لوگ تعزیہ لے کر جارہے تھے۔