شمال مشرقی دہلی میں 26 فروری کو ہوئے تشدد میں ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برج پوری میں ایک مٹھائی کے دوران کے سامنے پائی گئی تھی۔
دہلی کی عدالت نے اس قتل کے الزا میں پیر کے روز شاہنواز کی پولیس تحویل میں مزید دو روز کی توسیع کی تھی۔ کرکرڈوما کی ڈپٹی مجسٹریٹ رچا پریہار نے دہلی پولیس کو شاہنواز سے مزید دو دن پوچھ گچھ کی اجازت دی تھی۔
پولیس کے مطابق دہلی کے شیو وہار علاقہ میں 24 فروری کو فسادات کے دوران محمد شاہنواز کے علاوہ کئی دیگر افراد نے پتھر بازی کی ، کئی دکانوں کو آگ لگادی۔ اس کے علاوہ ہجوم نے تشدد کے دوران ایک 22 سالہ دلبر نیگی کے ہاتھ پیر کاٹ کر اسے جلادیا تھا۔