گنگا ندی کو آلودگی سے پاک کرانےکا عہد کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز چمڑے کی صنعت کے لئے مشہور کانپور میں نیشنل گنگا کونسل کی پہلی میٹنگ میں شرکت کی اور ندی کی صفائی کے لئے کیے جارہے کاموں کا جائزہ لیا۔
چندر شیکھر آزاد ایگریکلچر اور تکنالوجی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ میٹنگ میں مسٹرمودی کو نمامی گنگے پروجیکٹ کی پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا۔
تقریباً دو گھنٹے تک چلی جائزہ میٹنگ میں جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، دیہی ترقیات کے وزیر نریندر سنگھ تومر، وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، ماحولیات اور جنگلات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر، سیاحت اور ثقافت کے وزیرمملکت پرہلاد سنگھ پٹیل، توانائی کے وزیرمملکت راجکمار سنگھ، رہائش اور شہری ترقیات کے وزیرمملکت ہردیپ پوری اور جہاز رانی کے وزیر من سکھ منڈویا موجود رہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی نے گنگا کی صفائی کے لیے کی جارہی کوششوں کی تعریف کی اور پروجیکٹ میں مزید تیزی لانے کے لئے کافی رقم دستیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔