اردو

urdu

By

Published : Dec 21, 2019, 11:35 PM IST

ETV Bharat / bharat

مودی نے وزارتوں کے کام کاج کا جائزہ لیا

شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے 2019) کے سلسلے میں ملک کے کئی حصوں میں ہونے والے شدید احتجاج کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں تمام وزارتوں کے گذشتہ چھ مہینے کے کام کاج کا جائزہ لیا اور حکومت کے ترجیحی منصوبوں پر عمل درآمد پر وسیع پیمانے پر غوروخوض کیا۔

مودی نے وزارتوں کے کام کاج کا جائزہ لیا
مودی نے وزارتوں کے کام کاج کا جائزہ لیا

حکومت میں واپسی کے بعد مسٹر مودی نے دوسری مرتبہ اس سطح پر کابینہ کا اجلاس کیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے بعد 13 جون کو کابینہ کا اجلاس کیا تھا۔ مسٹر مودی نے تمام وزیروں سے کہا کہ وہ مستقبل کے منصوبوں اور سنہ 2022 اور 2024 کے لیے وژن دستاویز تیار کریں ۔

اوور سیز انڈین سینٹر میں صبح ساڑھے دس بجے شروع ہو کر دن بھر چلنے والےاجلاس میں وزراء کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے کچھ اعلیٰ عہدیداران نے بھی حصہ لیا۔ قبل ازیں ہفتے کی شروعات مختلف وزارتوں سے کام کاج سے متعلق رپورٹ کارڈ طلب کیے جانے سے ہوئی۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے مخلتف گروپوں میں وزیر اعظم کے سامنے پیش کیے گئے۔ ان میں سنہ 2022 اور 2024 کو دھیان میں رکھ کر تیار کیے گئے وژن دستاویز میں شامل منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔ وزارتوں کے کام کاج کے ساتھ ساتھ اجلاس میں حکومت کے ترجیحی منصوبوں پر عمل درآمد کی صورتحال اور ان کے اثرپر بحث کی گئی۔ ان میں جل شکتی مشن اور آیوشمان بھارت جیسے منصوبے اہم طور پر شامل تھی۔ اس کے علاوہ زراعت، دیہی ترقی اور سماجی شعبے کے منصوبوں پر خصوصی طور پر بحث کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خصوصی طور پر آزاد چارج والے اور ریاستی وزیروں کو خصوصی طور پر موقع دیا گیا۔ وزارتوں کی جانب سے پریزنٹیشن میں مستقبل کے منصوبوں اور پروگراموں کا ذکر کیا گیا۔ اس طرح کی بھی رپورٹ سامنے آرہی ہیں کہ وزارتوں کے کام کاج کے جائزے کی بنیاد پر کابینہ میں کچھ ردوبدل بھی ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے2019) کے سبب صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے اختیار کی جانے والی پالیسی پر بحث کی گئی۔

بالعموم مرکزی کابینہ کا اجلاس وزارتوں اجلاس کے دن ہی اس سے پہلے یا بعد میں ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ خصوصی طور پربلائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اسی طرح کے اجلاس آئندہ ہفتے بھی ہونے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details