اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گردابی طوفان ’امفان‘ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا مودی جائزہ لیں گے - طوفان امفان

وزیراعظم نریندر مودی نے جنوب مشرقی خلیج بنگال میں اٹھے گردابی طوفان ’امفان‘کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا آج یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیں گے۔

گردابی طوفان ’امفان‘ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا مودی جائزہ لیں گے
گردابی طوفان ’امفان‘ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا مودی جائزہ لیں گے

By

Published : May 18, 2020, 8:08 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج یہاں ٹوئٹر پر کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی گردابی طوفان کی وجہ سے ملک کے کچھ حصوں میں پیدا ہونے والی صورت حال کا ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیں گے۔ میٹنگ میں وزارت داخلہ اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے افسران بھی شرکت کریں گے۔‘‘

اس طوفان کے20 مئی کو مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرانے کا اندیشہ ہے۔

کابینی سکریٹری راجیوگوبا نے اتوار کو ایک میٹنگ میں گردابی طوفان سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

اس سے پہلے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بھی میٹنگ کرکے صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔ اس طوفان کی وجہ سے مغربی بنگال اور اڈیشہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بھی امکانات ہیں۔ ان ریاستوں میں صورت حال سے نمٹنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹررسپونس فورس کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details