اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لوگوں کی آواز دبانے میں مودی کوہچکچاہٹ نہیں: سونیا - شہریت ایکٹ

شہریت قانون کے سلسلے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر پھر حملہ بولتے ہوئے منگل کےروز کہا کہ وہ لوگوں کے جذبات کے خلاف کام کر کے ان کے جمہوری حقوق کو کچل رہی ہے اور شہریوں کی آواز دبانے میں اسے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی ہے۔

By

Published : Dec 18, 2019, 6:58 AM IST

Updated : Dec 18, 2019, 8:12 AM IST

محترمہ گاندھی نے حزب اختلاف کی 12 دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ صدر رام ناتھ كووند سے ملنے کے بعد راشٹرپتی بھون کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ایکٹ نافذ کرنے کی مخالفت میں ملک کے شمال مشرقی سے شروع ہوئی تحریک اب دہلی تک پہنچ چکی ہے اور پولیس بےلگام ہوکر لوگوں کی آواز دبانے کا کام کر رہی ہے ۔

لوگوں کی آواز دبانے میں مودی کوہچکچاہٹ نہیں: سونیا

انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہلی پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہوسٹل میں گھس کر طلباء پر حملہ کیا اور بال پکڑ کر لڑکیوں کو گھسیٹا ۔ پولیس نے اپنے جمہوری حقوق کے لیے تحریک چلا رہے طالب علموں کو بے رحمی سے پیٹا ہے ۔کانگریس صدر نے کہا کہ اس قانون کو نافذ کرنے کے بعد ملک میں حالات مسلسل بگڑ رہے ہے اور حکومت پولیس کے ذریعے لوگوں کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

ملک کے مختلف حصوں میں ہو رہے مظاہروں کی وجہ سے خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اس لئے صدر جمہوریہ کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹ کی مخالفت کی لپٹیں اب پورے ملک میں اور تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ حالات آنے والے وقت میں مزید خراب ہو سکتے ہے ۔ اس لئے صدر اس معاملے میں حکومت کو مشورہ دیں کہ وہ عوامی مفاد میں اس قانون کو فوری واپس لے۔

Last Updated : Dec 18, 2019, 8:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details