اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

غیرملکی سرمایہ کاری کی منظوری - وزیر پیوش گوئل

حکومت نے راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو فروغ دینے کے مقصد سے کوئلہ کانکنی کے شعبہ اور ٹھیکہ پر مصنوعات سازی میں سوفیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دینے کے ساتھ ہی ڈیجیٹل میڈیا میں 26 فیصد ایف ڈی آئی کی منظوری دی ہے۔

غیرملکی سرمایہ کاری کی منظوری

By

Published : Aug 28, 2019, 11:44 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:24 PM IST

سنگل برانڈ ریٹیلرز کو راحت دینے کے لیے مقامی ذرائع سے خرید کے ضابطوں میں کئی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی بدھ کو دہلی میں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلے کیے گئے۔ میٹنگ کے بعد کامرس و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے میڈیا کو بتایا کہ کوئلہ کانکنی کے شعبہ میں ازخود منظوری کے عمل کے تحت 100 فیصد ایف ڈی آئی کی منظوری دی گئ ہے۔

کانکنی کے ساتھ ہی اس صنعت سے متعلق سبھی شعبوں جیسے کوئلہ کی دھلائی، چھنٹائی، پروسیسنگ اور فروخت کے کاروبار میں بھی سوفیصد راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی جا سکے گی۔
گوئل نے کہا کہ بھارت کو مصنوعات سازی کا عالمی مرکز بنانے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعات سازی کو فروغ دینے کے مقصد سے ملک میں ٹھیکہ پر کسی تیسرے فریق کے لیے مصنوعات سازی کرنے والی کمپنیوں میں بھی اب سوفیصد ایف ڈی آئی کی منظوری دی گئی ہے۔ ابھی تک اس میں ایف ڈی آئی کی اجازت نہیں تھی۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details