اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا کی جنگ میں ناکام ثابت ہوئے مودی: کانگریس - کانگریس کا مودی حکومت پر بیان

کانگریس نے کورونا کی خطرناک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ '21 روز میں وبا پر جیت حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی اس جنگ میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اور بھارت اب کورونا کا عالمی دارالحکومت بن گیا ہے۔ اس لیے مودی کو بتانا چاہیے کہ کورونا کے خلاف وہ اب کیا قدم اٹھا رہے ہیں۔'

کورونا کی جنگ میں ناکام ثابت ہوئے مودی:کانگریس
کورونا کی جنگ میں ناکام ثابت ہوئے مودی:کانگریس

By

Published : Sep 7, 2020, 5:25 PM IST

کانگریس کے چیف ترجمان اور محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ '24 مارچ کو وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ مہابھارت کی لڑائی 18 روز تک جاری تھی۔ کورونا سے جنگ جیتنے میں ہمیں 21 روز لگیں گے لیکن اب 166 دنوں کے بعد بھی پورے ہندوستان میں 'کورونا وبا کی مہابھارت' چھڑی ہوئی ہے۔ لوگ مر رہے ہیں لیکن مودی کوئی اقدام نہیں کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'کورونا وبا میں بھارت آج دنیا کا دارالحکومت بن گیا ہے۔ حالات یہ ہو گئے ہیں کہ ملک میں روزانہ دنیا میں سب سے زیادہ کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آرہے ہیں اور کورونا شرح اموات میں بھی بھارت پہلے مقام پر ہے۔ کورونا انفیکشن دگنا ہونے، مجموعی معاملات میں، سرگرم کورونا انفیکشن معاملے میں اور کورونا سے ہوئی اموات میں بھی بھارت دنیا میں پہلے مقام پر ہے۔'

ترجمان نے کہا کہ 'کورونا وبا سے جنگ میں مسٹر مودی کی قیادت والی حکومت پوری طرح نکمی اور ناکارہ ثابت ہوئی ہے۔ وبا کی تباہی کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی ہندوستان کے لوگوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیا ہے۔'

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا سے جنگ جاری ہے لیکن سپہ سالار ندارد ہیں۔ یہ وہی سپہ سالار ہیں جن کی حکومت کو پانچ مارچ کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے تعلق سے خبردار کیا تھا لیکن ان کے انتباہ کو خارج کرتے ہوئے وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا تھا کہ فکر کی کوئی ضرورت نہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details