اردو

urdu

By

Published : Apr 5, 2020, 12:31 PM IST

ETV Bharat / bharat

مودی۔ ٹرمپ کی ٹیلی فون پر بات چیت

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران مودی نے ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس دوران اس وبا سے لڑنے کے لیے ہند۔امریکہ مشترکہ جدوجہد پر تفصیلی بات کی گئی۔

Modi dials Trump, talks of Indo-US joint war on corona
وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کورونا وائرس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تفصیلی ٹیلیفونک گفتگو کی اور کورونا وائرس پھیلنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونیو وائرس پھیلنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کے دوران اس بات کا عزم کیا کہ ہم مل کر اس کا خاتمہ کریں گے۔

ان دونوں رہنماوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اس وبائی مرض کے خلاف جنگ کے لیے بھارت اور امریکہ کی شراکت داری کے لیے پوری طاقت کو جھونک دیا جائے گا۔

مودی نے ٹویٹ کر کہا کہ یہ جامع گفتگو رہی ہم دونوں نے آپس میں اچھی بات چیت کی اور کووڈ۔19 سے لڑنے کے لئے بھارت اور امریکہ کی شراکت داری پر اتفاق کیا'۔

یہ تبادلہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ممالک کورونا وائرس کی وبا کے لپیٹ میں ہیں۔

امریکہ نے اب تک کورونا وائرس کے 278،458 واقعات اور 7،100 سے زیادہ اموات کی تصدیق کی ہے۔

بھارت میں 3،072 کورونا وائرس کیسز ہیں اور اس میں 75 اموات کی اطلاع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details