اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اپوزیشن کی مودی کو مبارک باد - modi birthday celebration

وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر بی جے پی سمیت اپوزیشن رہنماؤں نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مودی کی کیوڈیا میں آمد

By

Published : Sep 17, 2019, 1:08 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:42 PM IST


وزیراعظم نریندر اپنی سالگرہ کے ایک دن پہلے ہی گذشتہ رات احمدآباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے اور انہوں نے راج بھون میں قیام کیا۔

مودی کی کیوڈیا میں آمد

وزیراعظم مودی نے رائے سن علاقے میں اپنے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے گھر جاکر ماں ہیرابائی سے آشیرواد لیا اور بعد میں نرمدا ضلع کے کیوڑیا گئے جہاں واقع سردار سروور باندھ کے پوری طرح بھرجانے کے موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے منائے جانے والے نمامی دیوی نرمدے مہوتسو میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نرمدا کے پانی کی پوجا بھی کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر گجرات سمیت ملک بھر میں بی جے پی رہنما اور کارکنان سالگرہ منارہے ہیں ایک مقام پر 700 کلو کا کیک تیار کیا گیا ہے۔
سالگرہ پر وزیراعظم مودی کو بی جے پی سمیت اپوزیشن کے رہنماؤں نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 10:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details