اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اعلیٰ سیاسی رہنماؤں کا ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت - ambedkar jayanti

صدر رام ناتھ كووند، وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ، بی ایس پی صدر مایاوتی سمیت تمام سیاسی سرکردہ رہنماؤں نے آج دستور کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی

By

Published : Apr 14, 2019, 1:06 PM IST

صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ، بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی سمیت کئی دیگر سیای رہنماؤں نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

كووند نے آج ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی پر پارلیمنٹ ہاؤس کے کیمپس میں واقع ان کے مجسمہ پرگلہائے عقیدت پیش کیے۔

صدر نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'ڈاکٹر بی آر امبیڈكر کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت، وہ ملک کی شناخت اورآئین ساز تھے، وہ ذات پات اور دیگر روایات سے آزاد ہندستان کی تعمیر کے لئے زندگی بھر جدوجہد کرتےرہے اور ایک ایسا سماج چاہتے تھے جہاں خواتین اور کمزور طبقوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں'۔

اسی کے سات وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کیا کہ 'آئین ساز اور سماجی انصاف کے سرچشمہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details