حسان علی آٹھ برس کی عمر سے بی ٹیک اور ایم ٹیک میں زیر تعلیم طلباء کو مختلف سافٹ ویئر کی تربیت دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ علی نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف برقی آلات بنائے ہیں۔
ننھے سائنس داں نے بتایا کہ انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، واٹر سیونگ مشین اور زراعت کے لیے پانی فراہم کرنے والی مشین بنائی ہے۔ رواں انتخابات میں انہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے کا خیال آیا تھا جس کے بعد نئے انداز سے مشین کو بنایا۔