اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گوپال جی ٹھاکر اور اشوک یادو پارلیمنٹ میں توجہ کا مرکزبنے

متھلانچل سے منتخب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گوپال جی ٹھاکر اور اشوک کمار یادو اپنے زبردست لباس کی وجہ سے پیر کے روز پارلیمنٹ میں سب کی توجہ کا مرکز رہے۔

By

Published : Jun 17, 2019, 3:23 PM IST

Mithlanchan was in lime light on Monday in parliament

دربھنگہ لوک سبھا علاقے سے منتخب گوپال جی ٹھاکر نے متھلا کی شناخت پیلے رنگ کی دھوتی،کرتا اور جیکٹ پہن رکھی تھی۔

ان کے سر پر متھلا کے اعزاز کی علامت پاگ اور گلے میں گمچھا تھا۔گمچھا اور پاگ پر متھلا پینٹنگ بنی تھی جو بےحد خوبصورت لگ رہی تھی۔

متھلا کا دل مانی جانی والی جگہ مدھوبنی کے رکن پارلیمنٹ اشوک کمار یادو نے سفید دھوتی،کرتا اور بھگوا جیکٹ پہنی تھی۔ان کے سر پر پاگ اور گلے میں گمچھا تھا۔پاگ اور گمچھے پر متھلا پینٹنگ بنی ہوئی تھی۔

انہوں نے گلے میں مکھانے کی مالا بھی پہنی تھی جو بےحد خوبصورت لگ رہی تھی۔مسٹر یادو سابق رکن پارلیمنٹ حکم دیو نارائن یادو کے بیٹے ہیں۔بی جےپی نے اس بار حکم دیو نارائن یادو کو ٹکٹ نہیں دیا تھا۔

دونوں ارکان پارلیمنٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وی سیتا جی کی زمین سے منتخب ہوکر آئے ہیں اور میتھیلا میں ہی حلف لیں گے۔

دونوں نے بتایا کہ اٹل بہاری واجپئی کی حکومت کے دوران متھلا علاقے میں کافی ترقی ہوئی تھی۔اس کے بعد مودی حکومت کے دوران اس میں اور تیزی لائی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details