اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شہریت ترمیمی قانون پر وزارت داخلہ کی وضاحت - امت شاہ

مرکزی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون بنائے جانے کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اس بابت وزارت داخلہ کی جانب سے اس قانون کے بارے میں وضاحت کی گئی۔

شہریت ترمیمی قانون پر وزارت داخلہ کی وضاحت
شہریت ترمیمی قانون پر وزارت داخلہ کی وضاحت

By

Published : Dec 20, 2019, 5:36 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے بل کو منظوری ملنے نیز قانون بن جانے کے بعد پورے ملک اقلیتوں کی جانب سے زبردست احتجاج جاری ہے اور یہ احتجاج آہستہ آہستہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

اس معاملے میں وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ ' اس ایکٹ کا نفاذ مرکز کی جانب سےہوا ہے اور بہت جلد اسے حتمی شکل دی جائے کہ اس قانون سے کسی بھی شخص کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور اسے ڈیجیٹل کیا جائے گا تا کہ شہریوں کو مسائل کا سامنا نا کرنا پڑے۔

بشکریہ ٹویٹر

وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 'اس قانون کو لانے کے لیے ہم نے پہلے ہی سب سے بات چیت اور صلاح و مشورے کئے تھے لیکن جنہیں اس قانون سے اعتراض ہے انہیں عدالت میں جانے نیز احتجاج کرنے کا حق ہے، اور جو بھی اس قانون کے تعلق سے کسی بھی قسم مشورہ دینا چاہے دے سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details