اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

افسروں کے تبادلوں کے سلسلے میں کانگریس کا میمورنڈم

مدھیہ پردیش کانگریس کے الیکشن کمیشن کے ورکنگ انچارج جے پی دھنوپیا نے ریاست میں مستقبل قریب میں ہونے والے 24 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر ریاستی حکومت کے ذریعہ سینئر افسروں کے تبادلوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

افسروں کے تبادلوں کے سلسلے میں کانگریس کا میمورنڈم
افسروں کے تبادلوں کے سلسلے میں کانگریس کا میمورنڈم

By

Published : Jun 23, 2020, 10:54 PM IST

مدھیہ پردیش کانگریس کے الیکشن کمیشن کے ورکنگ انچارج جےپی دھنوپیا نے ریاست میں مستقبل قریب میں ہونے والے 24 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر ریاستی حکومت کے ذریعہ سینئر افسروں کے تبادلوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر دھنوپیا نے اس سلسلے میں ایک میمورنڈم ریاست کے چیف الیکشن افسر کو سونپا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ حالانکہ الیکشن پروگرام ابھی تک اعلان نہیں ہوئے ہیں،لیکن اصولوں کے تحت مستقبل قریب میں 24 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات طے ہیں۔

اس لئے ریاستی حکومت کے ذریعہ سینئر افسروں کے تبادلوں پر روک لگائی جائے۔میمورنڈم میں الزام لگایا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کو متاثرکرنےکےلئے برسراقتدار پارٹی اعلی افسروں کے تبادلے کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details