اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرالہ طبی کارکنوں کے لئے یادگار دن - کیرالہ صحت کارکنوں کے لئے یادگار دن

افق پر جیسے ہی ہیلی کاپٹر دیکھا گیا، عملہ نے خوشی کا اظہار کیا اور انھیں تالیاں بجاتے دیکھا گیا۔ اس ہیلی کاپٹر کے ذریعے گل ہائے عقیدت کو نچھاور کیا گیا۔

Memorable day for Kerala's health workers
کیرالہ صحت کارکنوں کے لئے یادگار دن

By

Published : May 3, 2020, 3:40 PM IST

مسلح افواج نے آج کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتالز پر ہیلی کاپٹر سے گل ہائے عقیدت برسائے گئے۔ تا کہ صحت عملہ کا اظہار تشکر ہوسکے۔ ترواننتا پورم جنرل اسپتال کے ایک صحت کارکن نے کہا کہ 'ہم یہ اعزاز کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے'۔

یہ وہ دن ہے، جسے کیرالہ کے متعدد صحت کارکنان نے کہا کہ ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

اتوار کی صبح ان کو بھارتی دفاعی دستوں نے ریاستی دارالحکومت میں سپر ہیرو کی طرح اعزاز بخشا۔

کیرالہ کے کوچی کے قرین واقع بحیرہ عرب میں ہیلی کاپٹر، ہوائی جہاز اور تیز رفتار ہیلی کاپٹر کے ماہرین نے کووڈ۔19 سے لڑ رہے عملے کا احترام کیا ۔

ایک نرس نے کہا ہے کہ 'ہمیں واقعی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمیں اپنی محنت کے لئے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور اس سے ہمیں مزید سخت کام کرنے کا حوصلہ ملے گا'۔

صبح دس بجے تک ٹی جی ایچ میں پورا عملہ فلائی پیسٹ کے لئے اسپتال کے سامنے منتظر تھا۔ جلد ہی ایک سارنگ ہیلی کاپٹر آیا اور وہ ان پر پھول برساتے ہوئے ان سے گزر گیا۔

ٹی جی ایچ کے سامنے والی سڑک پر 108 ایمبولینسیں بھی کھڑی تھیں۔

افق پر جیسے ہی ہیلی کاپٹر دیکھا گیا، عملہ نے خوشی کا اظہار کیا اور انھیں تالیاں بجاتے دیکھا گیا۔

ہیلی کاپٹر کے غائب ہونے کے بعد عملے کے یہ ارکان پھولوں اور پنکھڑیوں کو جمع کرتے اور دل کے قریب لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔ انھیں بے حد خوشی محسوس ہوئی۔

اسی طرح کے مناظر ترواننت پورم میڈیکل کالج اسپتال میں بھی دیکھے گئے۔ جب صفائی کرنے والے سے لے کر ڈاکٹرز تک پورا عملہ اسپتال کے سامنے منتظر تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details