ربیع الاول کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی اب تھانوں اور پولس چوکیوں پر معاشرے کے ذمہ دار افراد کے بیچ پولس 12 ربیع الاول کے جلوسوں کو لیکر میٹنگ کر رہی ہے۔ ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے سرسی سادات پولس چوکی میں عید میلادالنبی کے جلوسوں کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
سنبھل میں ربیع الاول کے جلوسوں کو نکالنے سے متعلق میٹنگ - coronavirus
ربیع الاول کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی اب تھانوں اور پولس چوکیوں پر معاشرے کے ذمہ دار افراد کے درمیان 12 ربیع الاول کے جلوسوں کو لیکر پولیس انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ ہو رہی ہے۔ ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے سرسی سادات پولس چوکی میں عید میلادالنبی کے جلوسوں کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا-
سنبھل میں ربیع الاول کے جلوسوں کو لیکر میٹنگ
میٹنگ کے دوران پولس چوکی انچارج سنجے کمار نے بتایا کورونا وائرس وبا کے چلتے اس سال کوئی بھی جلوس عید میلادالنبی کا نہیں نکالا جائے گا۔ سبھی افراد سماجی دور اختیار کرتے ہوئے اپنے گھروں میں ہی رہ کر نظر و نیاز کا اہتمام کریں گے اور میلاد شریف منانے کے لئے ضلع انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔