اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شیوسینا، این سی پی، کانگریس کی گورنر سے ملاقات ملتوی

شیو سینا کے رہنما ایک ناتھ شنڈے نے کہا کہ تمام پارٹیز کے رہنما مختلف اسباب کی بنا پر ممبئی نہیں پہنچ سکے۔

By

Published : Nov 16, 2019, 10:46 PM IST

شیو سینا، این سی پی، کانگریس ممبران اسمبلی کی گورنر سے ملاقات ملتوی کر دی

مہاراشٹر میں شیو سینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس کے ممبران اسمبلی کے وفد نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے اپنی مجوزہ ملاقات ملتوی کردی۔

شیو سینا کے رہنما ایک ناتھ شنڈے نے کہا کہ تمام پارٹیز کے رہنما مختلف اسباب کی بنا پر ممبئی نہیں پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی مہاراشٹر میں بے موسم بارش سے کسانوں کی خراب فصل کا اندازہ لگانے کا نظم کررہے ہیں، اور اپنے انتخابی خرچ رپورٹ اور حلف نامے تیار کررہے ہیں۔ جنہیں الیکشن کمیشن کو پیش کرنا ہے۔ اس لیے گورنر کے ساتھ ملاقات ملتوی کردی ہے۔

راج بھون کے ایک افسر نے کہا کہ مسٹر کوشیاری نے اکتوبر نومبر کے درمیان بے موسم بارش کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اور ریاست میں کسانو کے لیے سیلاب راحت پیکج کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details