اب میرٹھ پولیس نے اس متنازع اشتہارکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، آپ کو بتا دیں کہ اسپتال کی جانب سے 17 اپریل کو پہلا اشتہار شائع کیا گیا تھا جس میں اسپتال نے مسلمانوں کو کورونا منفی سرٹیفکیٹ لانے کی بات کہی تھی، اور کہا تھا کہ اس اسپتال میں ان کا علاج تبھی ہوگا جب وہ اپنا اور تیماردار کا کورونا منفی سرٹیفیکیٹ لائیں گے، اس دوران اسپتال نے اپنے اشتہار میں تبلیغی جماعت سے متعلق متعدد الزامات کو دہراتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ بھی بتائی ہے۔
اس اشتہار کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی مخالفت شروع ہو گئی جس کے بعد اسپتال کی جانب سے 18 اپریل کو مقامی اخبار میں دوسرا اشتہار شائع کیا گیا، اور اسپتال نے اپنے پہلے اشتہار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معافی طلب کی۔