تئیس مارچ کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے بعد سب سے زیادہ غریب و مزدور طبقہ متاثر ہوا ہے۔ جن کے سامنے روزی روٹی کا مسلہ درپیش تو ہے ہی ساتھ ہی ان لوگوں کو دونوں وقت کے لیے کھانے پینے کی اشیأ بمشکل ہی میسر ہوپارہی ہے۔
ان کی اسی پریشانی كے مدنظر میرٹھ کا صدر پولیس اسٹیشن میں اسٹیشن اسٹاف نے غريبوں میں کھانا تقسیم کرنے کے لیے اپنے تھانے میں ہی کچن تیار کر لیا ہے اور کھانے کے پیکٹ بناکر پولیس کے جوان خود ہی تقسیم کر رہے ہیں ۔
میرٹھ پولیس نے قائم کی مثال۔غریبوں کے گھر پہنچا رہی ہے کھانا اسٹیشن انچارج کے مطابق لاک ڈاؤن سے ایک دن قبل ہی ان کا پورا اسٹاف شفٹ وائز کھانا بنانے میں لگا ہوا ہے اور غریبوں کے گھر تک کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے جارہے ہیں ساتھ ہی انفیکشن سے بچاؤ کے لیے بھی خود كو بھی سینیٹائز کیا جاتا ہے۔
كورونا وا ئرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن سے سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے۔ ایسے ماحول میں غریب اور مزدور افراد کی مدد کرنا بھی ایک بہتر عمل ہے اور جس طرح سے پولیس کے اہلکار کھانا تقسیم کر رہے ہیں اس سے پولیس اور عوام کے درمیان دوری يقینی طور پر کم ہو گی ۔