اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فلم می ٹو: ہائی کورٹ کا سینسر بورڈ اور مرکزی حکومت کو نوٹس

می ٹو مہم پر مبنی بالی ووڈ کی فلم می ٹو کا نام بدلنے اور اس کے کچھ سین پر قینچی چلانے کے سلسلے میں یہاں ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت اور سینسر بورڈ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Mar 13, 2019, 11:39 AM IST

ہائی کورٹ میں فلم کے کچھ سین کاٹے جانے اور اس کا نام بدلنے کے سینسر بورڈ کے فرمان کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

جسٹس ویبھو باکھرو نے فلم ساز کی درخواست پر مرکزی اطلاعات و نشریات کی وزارت اور مرکزی فلم سینسر بورڈ سے اس سلسلے میں 3 مئی تک جواب مانگا ہے۔

ان سے پوچھا گیا ہے کہ فلم کا نام بدلنے اور اس کے سین کاٹے جانےکے احکامات سے قبل فلم ساز کے اعتراضات پر غور کیوں نہیں کیا گیا تھا۔

لہٰذا فلم کے ہدایت کار ساجد اقبال قریشی نے سینسر بورڈ کے حکم کو چیلنج کیا ہے عرضی گذار کا کہنا ہے فلم کے کئی سین پر قینچی چلانے سے قبل ان کے اعتراضات کو نہیں سنا گیا گیا اور اور فلم کے سین کو کاٹنے کا حکم دے دیا گیا۔ کسی طرح کے احکامات سے قبل انہیں سنا جانا چایے تھا، اس لیے اس ضمن میں 12 ستمبر سنۂ2018 کے حکم کو رد کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details