الیکشن کمیشن نے متنازعہ بیانات دینے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ پر 3 دن اور مایاوتی پر 2 دن کے لیے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی۔
اب یہ دونوں رہنما دوسرے مرحلہ کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ پابندی کا اطلاق کل صبح 6 بجے سے ہوگا۔
یوگی اورمایاوتی کی انتخابی سرگرمیوں پر پابندی
الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی پر بالترتیب 72 اور 48 گھنٹے انتخابی سرگرمیوں پر روک لگادی ہے۔
mcc
الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں یوگی ادتیہ ناتھ اور مایاوتی کے خلاف کارروائی کی گئی۔