اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دعا اور دوا کی ضرورت

موجودہ وقت میں عالمی سطح پر کورونا وائرس نے قہر برپا رکھا ہے، اس کی شروعات چین سے ہوئی تھی لیکن اب یہ مختلف ممالک تک پہنچ چکا ہے جس کے اثرات اب بھارت میں بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بعد نماز جمعہ کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کے حق میں دعا کریں
بعد نماز جمعہ کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کے حق میں دعا کریں

By

Published : Mar 6, 2020, 1:13 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بھی چھ لوگ اس وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔ شہر کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں ان متاثرین کی جانچ کی گئی لیکن کوئی غلطی نہ ہو اس کے لیے پونے کی لیب میں ان کے سیمپل بھیجے گئے ہیں۔

بعد نماز جمعہ کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کے حق میں دعا کریں

لکھنو شہر کے قاضی مولانا خالد رشید فرنگی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج جمعہ مبارک کا دن ہے لہذا ہماری سبھی مساجد کے ائمہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنی اپنی مساجد میں بعد نماز جمعہ کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کے حق میں دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ڈاکٹروں سے رابطہ کریں اور جو بھی ضروری احتیاط ہو اسے ضرور کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے دعا اور دوا دونوں کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اب تک اترپردیش میں 105 افراد لوگ اس وائرس کی چپیٹ میں آئے ہیں وہیں دارالحکومت لکھنؤ میں بھی پانچ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔

اُترپردیش میں اب وائرس متاثرہ 12 ممالک کے تقریباً 2303 لوگ آئے ہیں اور یو پی کے ایئرپورٹ پر کل 7684 لوگوں کی جانچ کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details