اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مسعود اظہر پاکستان میں ہیں، مگر طبیعت ناساز' - 'مسعود اظہر پاکستان میں ہیں، مگر طبیعت ناساز'

کمشیر کے پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے خود کش حملے میں 40 سے زائد سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے تھے، جیش محمد نے اس حملے کی ذمہ داری لی تھی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

By

Published : Mar 1, 2019, 10:42 AM IST

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےاس بات کی تصدیق کی کہ شدت پسند تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پاکستان میں ہیں۔

محمود قریشی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میری جانکاری کے مطابق مسعود اظہر ابھی پاکستان میں ہیں اور ان کی طبیعت اتنی خراب ہے کہ وہ گھر سے باہر نہیں نکل سکتے'۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مسعود اظہر کے خلاف ثبوت پیش کرے گے تو پاکستان اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔
مسعود اظہر نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس مسود اظہر کے خلاف ثبوت ہے تو پاکستان اسے خصوصی عدالت میں پیش کرے گا۔

خیال رہے کہ 14 فروری کو کمشیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف جوان پر ہونے والے خود کش حملے میں 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہو گئے تھے، اور جیش محمد نے اس کی ذمہ داری لی تھی۔ بعد ازاں بھارت نے ایک سرجیکل اسٹرائیک کر کے بالا کوٹ، مظفر آباد اور چکوٹی میں قائم جیش محمد کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا۔ اس کے بعد سے دونوں ملک جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان مسعود اظہر کے خلاف کارروائی کرے جبکہ پاکستانی حکومت بھارتی حکام سے ثبوت طلب کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details