اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجوری میں ہلاک ہوئے جوان کی آخری رسومات آج - پاکستان کی فائرنگ

ضلع جھجر کے گاؤں سالہاواس کے نائب صوبیدار رویندر کمار کشمیر کے راجوری میں ہلاک ہوگئے۔ ہفتے کی رات ان کی لاش گاؤں پہنچی، آج رویندر کمار کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔

راجوری میں ہلاک ہوئے صوبیدار رویندر کمار کی آخری رسومات آج
راجوری میں ہلاک ہوئے صوبیدار رویندر کمار کی آخری رسومات آج

By

Published : Jan 3, 2021, 11:25 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ہریانہ ضلع جھجر کے گاؤں سالہاواس کے رہائشی نائب صوبیدار رویندر کمار جمعہ کے روز پاکستانی گولہ باری میں ہلاک ہو گئے تھے۔ جمعہ کی شام فوج کے ذریعہ رویندر کی ہلاکت کی اطلاع ان کے اہل خانہ کو دی گئی۔

راجوری میں ہلاک ہوئے صوبیدار رویندر کمار کی آخری رسومات آج

اس کے بعد رویندر کمار کے جسد خاکی کو جھجر کی پریہ کالونی میں ایکس سروس لیگ کے دفتر میں رکھا گیا ہے۔

رویندر کمار کی آج ان کے آبائی گاؤں میں آخری رسومات ادا کی جائے گی جس کی تیاریاں مکمل کر لی جا چکی ہیں۔

رویندر کمار کی ہلاکت پر گاؤں والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ رویندر نے کرگل جنگ میں بھی اپنا لوہا منوایا تھا۔

گاؤں کے سرپنچ کا کہنا ہے کہ رویندر کی آخری رسومات بھی اسی پنچایتی اراضی میں کی جائیں گی۔ جہاں پہلے بھی گاؤں کے دو ہلاک جوانوں کی آخری رسومات ادا کی گئی تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ رویندر کی آخری رسومات گرام پنچایت کی جانب سے کی جانی ہے۔ وہاں زمین کی صاف صفائی وہاں کر دی گئی ہے، اب پورا گاؤں رویندر کی آخری رسومات میں شامل ہونے اور الوداع کہنے کے لیے منتظر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details