اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اترپردیش میں اب ہر سنیچر اور اتوار کو بازار بند

ایک سینئر افسر نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سبھی بازار، تجارتی ادارے اور سڑک ٹریفک ہفتے کے آخر میں بند رہیں گے۔

market is now closed every saturday and sunday in up
اترپردیش میں اب ہر ہفتے اور اتوار کو بازار بند

By

Published : Jul 12, 2020, 3:43 PM IST

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کے لئے ریاست میں پابندیوں کو پھر سے ہر سنیچر اور اتوار کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوگی نے اتوار کو ٹیم 11 کی باقاعدہ میٹنگ میں ریاست کے وزرا اور سینئر حکام کے ساتھ غور و خوض کرنے کے بعد اس ضمن میں فیصلہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق اب سبھی بازار پیر سے جمعہ تک کھلیں گے اور وہ دو دنوں کےلئے بند رہیں گے۔ یہ پابندی جمعہ کی رات سے شروع ہوگی اور ہر ہفتے پیر کی صبح ختم ہوگی۔

اترپردیش حکومت نے ریاست میں جمعہ کی رات دس بجے سے 55 گھنٹے کا لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

حکومت نے 55 گھنٹے کے لاک ڈاؤن کے بعد اب ہر ہفتے دو دن کا لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منی لاک ڈاؤن کے تحت ریاست میں اب صرف پانچ دن دفتر اور بازار کھلیں گے۔

اس کے تحت ضروری خدمات کو چھوڑ کر اب سب بند رہے گا۔ کورونا وائرس انفیکشن کے سلسلے میں اترپردیش حکومت نے اب بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details