اردو

urdu

By

Published : Jul 15, 2019, 12:04 PM IST

ETV Bharat / bharat

پاکستان میں پولیو کے درجنوں معاملات

ریاست پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں پولیو کے معاملات منظرعام پر آئے ہیں، جن کی تعداد کر 45 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں پولیو کے درجنوں معاملات

پاکستان کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں پولیو کے چار مزید معاملات سامنے آنے کے بعد اس برس ملک اس کی تعداد بڑھ کر 45 پر پہنچ گئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) پولیو وائرولوجی لیباریٹری کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور، جھیلم، بنو اور لکی مروات سے پولیو کے چار نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں نو مہینے کا لڑکا، جھیلم میں چار برس کی لڑکی، بانو میں چھ مہینے کے لڑکے اور لکی مروت میں 12مہینے کی لڑکی میں پولیو کی بیماری کے وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ نمونے گزشتہ مہینہ حاصل ہوئے تھے، جس کی تصدیق اتوار کو کی گئی۔

خیال رہے کہ اس برس ملک میں پولیو کے 45 معاملات سامنے آچکے ہیں، جبکہ گزشتہ برس 12معاملات سامنے آئے تھے، یہی نہیں سنہ 2017 میں تو پولیو کے صرف آٹھ معاملات سامنے آئے تھے۔

طبی دنیا سے وابستہ لوگو ں کے درمیان ملک میں پولیو کے بڑھتے معاملات تشویش کا موضوع بنے ہوئے ہیں اور حکومت بھی اس پر سنجیدہ ہے۔

اطلاع کے مطابق پولیو کے خاتمہ پر وزیراعظم کے معاون بابر بن عطا نے تصدیق کی کہ چار مزید بچے پولیو کے وائرس سے متاثر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details