آر جے ڈی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن منوج جھا نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ نشستوں پر پنی ضد چھوڑیں اور آر جے ڈی سے اتحاد کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کو سمجھنا ہوگا کہ کشمکش میں کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے عظیم اتحاد میں سیٹوں سے متعلق جاری تنازع پر پارٹی کے موقف کو واضح کیا ہے۔ انہوں نے اتحادی کانگریس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نشستوں پر ضد چھوڑ کر کانگریس کو آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد کرنا چاہیے۔ پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔ اب تک عظیم اتحاد کی نوعیت کا فیصلہ ہوجانا چاہیے تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جس سے نقصان ہو رہا ہے۔
رکن پارلیمان نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو عظیم اتحاد کی تمام جماعتوں سے بات کر رہے ہیں، ہم نے بائیں بازو کی جماعتوں کو بھی عظیم اتحاد میں شامل کر لیا ہے، اپنے کوٹے سے سیٹیں دے کر اتحاد میں جگہ دے رہے ہیں، عظیم اتحاد کو جو لڑائی لڑنی ہے وہ صرف اسمبلی انتخابات کے لیے نہیں، ہماری لڑائی نہ صرف حکومت کو تبدیل کرنے کے لیے ہے بلکہ تشویش کو بدلنے کے لیے بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بابری مسجد انہدامی کیس کا فیصلہ آج
منوج جھا نے کہا کہ آر جے ڈی کا بیس گروپ بڑا ہے، اپنے کوٹے سے ہم دوسری جماعتوں کو سیٹیں دے رہے ہیں، اور یہ سب ہم کسی بڑے مقصد کے لیے ترک کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کو بھی اسے سمجھنا چاہیے، عوام چاہتی ہے کہ ہم متحد ہو کر لڑیں اور ریاست کو ایک مضبوط متبادل دیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ انتخابات کے مزاج کو سمجھے۔
آر جے ڈی کے رہنما نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کانگریس کو سیٹوں کی تعداد بتائی گئی ہے، یہ تعداد اپنے آپ میں کافی ہیں، کانگریس کو سمجھنا چاہئے کہ عوام مخالف بی جے پی-جے ڈی یو کی حکومت کو ختم کرنا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ کانگریس اس پس منظر کو سمجھے گی، لہذ، یہ نہ دیکھیں کہ کتنی سیٹیں مل رہی ہیں کتنی نہیں۔ زیادہ نشستوں پر اصرار نہ کریں۔
منوج جھا نے کہا کہ کانگریس کو سمجھنا چاہیے بہار کی عوام نئی حکومت تشکیل دینا چاہتی ہے۔ لہذا ، کانگریس کی جانب سے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جانا چاہیے جس سے عوام کو مایوسی ہو۔
انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی نے کانگریس کو جو نشستیں پیش کی ہیں اسے قبول کیا جانا چاہیے۔ ہم 24 گھنٹوں کے اندر نشستوں کا اعلان کریں گے، تب تک نشستوں کو تقسیم کردیا جائے گا۔
بہار عظیم اتحاد میں سیٹوں کو لے کر تنازع چل رہا ہے، کانگریس 70 نشستوں پر انتخابات لڑنا چاہتی ہے، لیکن آر جے ڈی اسمبلی میں 58 اور لوک سبھا کی ایک نشست دے رہی ہے۔
والمیکی نگر لوک سبھا نشست پر ضمنی انتخابات ہونا ہے، اسمبلی انتخابات میں کانگریس 58 نشستوں کے لیے تیار نہیں ہے۔ اسکریننگ کمیٹی کے چیئرمین اویناش پانڈے نے کہا کہ اگر آر جے ڈی کے ساتھ قابل احترام معاہدہ نہیں ہوا تو پارٹی 243 نشستوں پر تن تنہا انتاخابات لڑے گی۔