اردو

urdu

By

Published : Jun 30, 2020, 9:21 PM IST

ETV Bharat / bharat

ممتا بنرجی کا اگلے سال جون تک غریبوں کو مفت میں راشن دینے کا اعلان

وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ غریب کلیان ان یوجنا کو نومبر تک توسیع کرنے کے اعلان کے فوری بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی اسکیم کے تحت غریب افرادکو مفت میں راشن دینے کے اسکیم کو جون 2021 تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ممتا بنرجی کا اگلے سال جون تک غریبوں کو مفت میں راشن دینے کا اعلان
ممتا بنرجی کا اگلے سال جون تک غریبوں کو مفت میں راشن دینے کا اعلان

وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ غریب کلیان ان یوجنا کے تحت 80کروڑ افراد کو فائدہ ملے گا۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب افراد کو مفت میں راشن اسکیم کو جون 2021 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ممتا بنرجی کا اگلے سال جون تک غریبوں کو مفت میں راشن دینے کا اعلان

ممتا بنرجی نے کہا کہ مفت میں راشن کی اسکیم کے دائر ے کو صرف غریب افراد تک محدود رکھنے کے بجائے ملک کی تمام آبادی کو مہیا کرائی جائے۔وزیرا عظم مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے پانچ مہینے تک مفت میں راشن اسکیم پر 90 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اگلے پانچ مہینے نومبر تک 80کروڑ افراد کو مفت میں راشن فراہم کئے جائیں گے۔ممتا بنرجی نے آن لاک 2.0کیلئے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر کنٹیمنٹ زون میں کچھ مزید رعایت دی جائیں گی۔تاہم وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پولس انتظامیہ کو ہدایت دی کہ کنٹمینٹ زون میں لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details