اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں ملزمان سیاسی میدان میں!

بی جے پی امیدوار سادھوی پرگیہ کو بھوپال سے لوک سبھا انتخابات کا ٹکٹ ملنے کے بعد ہندو مہا سبھا نے بھی ایک اور مالیگاؤں ملزم کو پارلیمانی انتخابات میں اتارا ہے۔

malegaon-blast-three-major-accused-in-poll

By

Published : Apr 27, 2019, 4:36 AM IST


ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال سے بی جے پی کی جانب سے مالیگاؤں بم دھماکے کی اہم ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ کو ٹکٹ دینے کے بعد اکھل بھارتی ہندو مہاسبھا نے بھی اس کیس میں ملوث ایک اور ملزم رمیش اپادھیائے کو اترپردیش کے ضلع بلیا انتخابی حلقے سےمیدان میں اتارا۔

file photo

وہیں دوسری جانب مالیگاؤں بم دھماکے کے ملزم سدھاکر چترویدی بھی اترپردیش کے مرزاپور سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑیں گے۔

چترویدی مرکزی وزیر اور اپنا دل پارٹی کی رہنما انوپِریا کے مدمقابل ہوں گے۔

خیال رہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ، رمیش اپادھیائے اور سدھاکر چترویدی سنہ 2008 میں ہوئے مالیگاؤں بم دھماکے کے اہم ملزم ہیں اور تینوں عارضی ضمانت پر ہیں۔

سادھوی کے وکیل کا کہنا ہیں کہ 'تینوں عارضی ضمانت پر ہیں اور انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما ہیں، اس میں کوئی غلط بات نہیں ہیں کیونکہ ہمارے ملک کا آئین ہر شہری کو یہ حق دیتا ہیں کہ وہ انتخاب میں حصہ لیں'۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہیں کہ دہشت گردانہ کارنامے انجام دینے والوں سے ملک کے عام شہری کیا امید رکھ سکتے ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details