اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملیالم ٹی وی اداکار روی والا تھول کا انتقال

ملیالم ٹیلی ویژن کے اداکار روی والا تھول نے تراوننت پورم میں آخری سانس لی۔ وہ 67 برس کے تھے۔

ملیالم ٹی وی اداکار روی والا تھول کا 67 برس کی عمر میں انتقال
ملیالم ٹی وی اداکار روی والا تھول کا 67 برس کی عمر میں انتقال

By

Published : Apr 25, 2020, 9:22 PM IST

ملیالم ٹیلی ویژن کے مشہور ٹی وی سیریل اداکار روی والاتھول کا ہفتہ کے روز ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ وہ 67 برس کے تھے۔ پسماندگان میں ان کی اہلیہ ہے۔

اگرچہ انہوں نے ملیالم فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز بطور گلوکار اور پھر ایک اداکار کے طور پر کیا تھا لیکن وہ ٹی وی کے شائقین میں پسندیدہ بن گئے تھے۔

ملیالم ٹی وی اداکار روی والا تھول کا 67 برس کی عمر میں انتقال

انہوں نے ایک صدی کے ایک چوتھائی سے زیادہ عرصے میں 47 فلموں اور ایک سو ٹی وی سیریل میں اداکاری کے علاوہ کئی مختصر کہانیاں بھی تصنیف کیں۔

ان کی کہانی پر دیورانجینی اور نیمنجان سیریل بھی بنائے گئے تھے۔ روی نے ماجہ اور ایال جیسے بہت سارے ڈراموں کی اداکاری اور اسکرپٹ بھی کی تھی۔ ان کا اسٹیج ڈرامہ ریواتھیککورو پاواککٹی پر ایک فلم بھی بنائی گئی تھی۔

والاتھول بہت مشہور ادیب اور ڈرامہ آرٹسٹ ٹی این گوپینااتھن نائر کے بیٹے اور افسانوی اور عظیم شاعر والاتھول نارائن مائنن کے بھتیجے ہیں۔کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے اداکار کے انتقال پر تعزیت کی اور کہا کہ یہ ٹی وی اور فلمی صنعت دونوں کو بہت بڑا نقصان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details