اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گاندھی جی کی 150ویں سالگرہ پر ہر پارلیمانی حلقے میں پد یاترا - گاندھی

بھارتیہ جنتا پارٹی مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پرملک کے ہر پارلیمانی حلقے میں دو اکتوبر سے لے کر31 اکتوبر تک 150 کلومیٹر کی پد یاترائیں نکالے گی جن میں اس کے رکن پارلیمنٹ حصہ لیںگے اور وہ شجرکاری کرنے کے ساتھ ہی آزادی کی لڑائی میں بابائے قوم کے تعاون کا ذکر بھی کریں گے۔

بی جےپی پارٹی کی منگل کی صبح ہوئی پارلیمانی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی

By

Published : Jul 9, 2019, 8:16 PM IST

بی جےپی پارٹی کی منگل کی صبح ہوئی پارلیمانی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے رکن پارلیمنٹ سے گزارش کی ہے کہ وہ باپو کو خراجی عقیدت دینے والے اس پروگرام میں پورے دل سے حصہ لیں اور اس کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔

پارلیمانی امور کے وزیرمملکت پرہلاد جوشی نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کو بڑے پیمانے پر منایا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہرپارلیمانی حلقے میں گاندھی جینتی منائی جائےگی۔ ملک میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارلیمانی حلقے میں گاندھی جینتی یعنی دو اکتوبر سے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی 31اکتوبر کے درمیان 150کلومیٹر کی پدیاترا ہوگی۔ ہردن پارلیمانی حلقے میں 15سے 20گروپ بنائے جائیں گے اور وہ ہر روز تقریباً 15کلومیٹر تک پدیاترا کریں گے اور ہر بوتھ کو کور کیا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details