اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہاشیوراتری: ملک کے باشندوں کو راہل کی مبارکباد

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے برف پوش شیو دھام کیلاش پروت کی تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے مہاشیوراتری کے موقع پرملک کے باشندوں کو آج مبارکباد دی۔

By

Published : Feb 21, 2020, 5:48 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:24 AM IST

Mahashivratri: Congratulations to Rahul on the residents of the country
مہاشیوراتری: ملک کے باشندوں کو راہل کی مبارکباد

راہل گاندھی نے ایک جملے میں ٹویٹ کیا 'مہاشیوراتری کے تیہوار کے موقع پر تمام ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد'۔

مہاشیوراتری: ملک کے باشندوں کو راہل کی مبارکباد

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیلاش پروت کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں کیلاش پروت برف سے ڈھکاہوا ہے اور پرشکوہ نظرآ رہا ہے۔

مہاشیوراتری: ملک کے باشندوں کو راہل کی مبارکباد

کئی عوامی مواقع پر بھگوان شیو میں شدید عقیدت ظاہر کر چکے راہل گاندھی 2018 میں 31 اگست سے کیلاش مانسرو ور کے مشکل دورے پر راونہ ہوئے تھے اور 13 گھنٹے تک چل کر پہاڑ کےکٹھن راستے کی 34 کلو میٹر دوری طے کی تھی۔ اس وقت وہ کانگریس کے صدر تھے اور ان کا یہ دورہ تب موضوع گفتگو بن گیا تھا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہم سفروں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی پوسٹ کیے تھے۔

راہل گاندھی نے اپنی شیو بھکتی کا ثبوت کیدارناتھ میں بھی دیا تھا جہاں 2015 میں انہوں نے بھگوان کیدار کے درشن کے لیے 14 کلومیٹر چڑھائی پیدل تھی۔ ان کے ساتھ ہریش راوت جیسے کئی اہم رہنما بھی پیدل چل کر بابا کیدار کے دھام پہنچے تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details