اردو

urdu

مہاراشٹر میں این آر سی نافذ نہیں ہوگا: ادھو ٹھاکرے

By

Published : Feb 18, 2020, 1:19 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:24 PM IST

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ریاست میں شہریت ترمیمی قانون نافذ ہوگا لیکن اسے لے کر کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مہاراشٹر میں این آر سی نافذ نہیں ہوگا: ادھو ٹھاکرے
مہاراشٹر میں این آر سی نافذ نہیں ہوگا: ادھو ٹھاکرے

انہوں نے مزید کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی تینوں الگ الگ ہیں، کسی کو سی' اے اے' سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے،انہوں نے نے یہ بھی صاف کیا کہ وہ ریاست میں این آر سی کا نافذالعمل نہیں ہونے دیں گے

بشکریہ ٹویٹر

این آڑ سی کے تعلق سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 'اگر این آر سی نافذ کیا جاتا ہے تو یہ نہ صرف ہندو یا مسلم ہی نہیں بلکہ قبائلیوں کو بھی متاثر کرے گا، 'مرکز نے این آر سی پر ابھی بحث نہیں کی ہے۔

این پی آر سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ' این پی آر ایک مردم شماری ہے، اور مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی متاثر ہوگا، کیونکہ یہ ہر 10 سال میں ہوتا ہے'۔

بشکریہ ٹویٹر

بھیما کورے گاؤں اور یلغار پریشد معاملے کو لے کراپنے بیان میں ادھوٹھاکرے نے کہا کہ دونوں کیس مختلف ہیں۔ یلغار پریشد مرکز کا معاملہ ہے اور اسے اس کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے جبکہ بھیما کوے گاؤں معاملہ دلت سے متعلق ہے اور اس کی تحقیقات کا تعلق مرکز سے نہیں ہے اور اس کی تحقیقات مرکز کے ذریعے نہیں کرائی جائے گی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details