اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آپ مجھے ووٹ دیجیئے میں آپ کو پیسے دوں گا: بی جے پی رکن پارلیمان - BJP

ریاست مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر و رکن پارلیمان راؤصاحب دانوے نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے ووٹ دیں میں آپ کو پیسے دوں گا۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 5, 2019, 8:23 AM IST

راؤصاحب دانوے جالنہ پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان ہیں، دراصل رکن پارلیمنٹ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ مبینہ طور پر کہتے نظر آرہے ہیں کہ اگر وہ دوبارہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تو وہ لوگوں کو پیسے دیں گے۔

ان کی تقریر کا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان حزب اختلاف کو چور کہتے بھی نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ساری اپوزیشن جماعت متحد ہو گئی ہیں۔ اپ انتخابات میں میری حمایت کیجیے میں آپ سب کو پیسے دوں گا۔ میرے مخالفین کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے سوال کیا۔" آپ میری حمایت کریں گے"۔؟

اطلاعات کے مطابق دو مارچ کو راؤ صاحب ایک جلسے سے خطاب کررہے تھے اور اسی دن یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details