اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اترپردیش کے مدارس میں بھی تعلیم کا آغاز - مدرسہ تعلیمی بورڈ

رجسٹرار اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مدارس کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنائیں۔ حکم نامے کے مطابق سیکنڈری، سینئر سیکنڈری، کامل اور فاضل کے درجات شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

sf
sfd

By

Published : Oct 20, 2020, 8:32 PM IST

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے مدارس عربیہ میں تعلیمی سیشن شروع کرنے کے لئے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ کووڈ 19 کے سلسلے میں طے شدہ گائڈ لائن کے عین مطابق مدارس کے منتظمین کو درس و تدریس کا عمل شروع کرنا ہے۔

ویڈیو

رجسٹرار اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مدارس کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنائیں۔ حکم نامے کے مطابق سیکنڈری، سینئر سیکنڈری، کامل اور فاضل کے درجات شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

رجسٹرار اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے اجازت نامہ

اس ضمن میں سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع مئو میں بھی مدارس کے ذمہ دار تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، لیکن بنیادی دقت یہ ہے کہ ابھی تک مدارس میں طلبا کی حاضری نفی کے برابر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مدارس کے زیادہ تر طلبا دور دراز علاقوں سے آ کر یہاں مدرسہ کے ہاسٹل میں رہائش اختیار کرتے ہیں۔

فی الحال ہاسٹل خالی ہیں اور مدارس کے ذمہ داروں کو طلبا کا انتظار ہے۔ مدارس کی جانب سے طلبا کو اطلاعات دی گئی ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی مدارس عربیہ میں تعلیم و تدریس کا عمل شروع ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details