اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش: اندور میں کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

مدھیہ پردیش کے محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک کورونا سے متاثر ہوکر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4074 ہوگئی ہے۔ جو اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔

madhya pradesh: latest details of corona in indore
مدھیہ پردیش: اندور میں کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

By

Published : Jul 15, 2020, 10:54 AM IST

مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کورونا وائرس کے کووڈ۔ 19 کے 93 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

اندور میں نئے کیسیز کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5496 ہوگئی۔

مدھیہ پردیش کے محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک کورونا سے متاثر ہوکر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4074 ہوگئی ہے۔ جو اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔ جس کے بعد یہاں ایکٹیو معاملوں کی تعداد 1144 رہ گئی ہے۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر پروین جاڑیا نے کل رات بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ 'ٹیسٹ کئے گئے 3158 سیمپلز میں سے 93 متاثر پائے گئے جبکہ 2298 نمونے جانچ کے لئے موصول ہوئے ہیں'۔

ڈاکٹر جاڑیا نے بتایا کہ 'اب تک کل 108480 جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہیں۔ جس میں متاثرین کی کل تعداد 5496 ہے'۔

مزید پڑھیں: اندور میں عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

دوسری جانبب پانچ لوگوں کی موت کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 278 ہوگئی ہے۔ اب تک گھریلو قرنطینہ مراکز سے بھی 4825 مشتبہ کو صحت مند پائے جانے پر چھٹی دی جاچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details