اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سادھوی پرگیہ کو ہائی کورٹ کا نوٹس

سنہ 2008 میں ہوئے مالیگاوں بم دھماکہ کیس میں کلیدی ملزمہ اور موجودہ رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ان کی لوک سبھا انتخابات کو چیلینج کرنے والی عرضی پر نوٹس جاری کیا۔

By

Published : Aug 2, 2019, 9:42 AM IST

سنہ 2008 میں ہوئے مالیگاوں بم بلاسٹ کیس میں کلیدی ملزمہ اور موجودہ رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ

راکیش دیکشت نامی صحافی نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف بھوپال کے ووٹر رجسٹرڈ آفس میں اپنی عرضی درج کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ان کا انتخاب مبینہ طور پر 'کرپٹ طریقوں 'کے ذریعہ کیا گیا اورانھوں نے مہم کے دوران فرقہ وارانہ جذبات کو جنم دیا۔

اطلاعات کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے دوارن مہم میں پرگیہ ٹھاکر نے دستور ہند کے سیشن (3) 123 کے عوامی نمائندگی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذہب کی بنیاد پر ووٹ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں : سادھوی کے درخواست کو منظوری

درخواست کنندہ کے وکیل اروند شری واستو نے کہا کہ پرگیہ نے اپنے حریف اور کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ کے خلاف بھی جھوٹے بیانات دیئے، جس نے اس ایکٹ کی دفعہ 123 (4) (کسی اور امیدوار کے بارے میں جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات) کی بھی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے عام انتخابات 2019 میں بھوپال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے تین لاکھ سے زائد ووٹز حاصل کرکے جیت درک کی تھی۔

مزید پڑھیں :سادھوی کا متنازع بیان، سیاسی رہنماؤں کا شدید رد عمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details