اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو کس کا خوف؟

مدھیہ پردیش میں سیاسی ہلچل منٹوں میں بدل رہی ہے۔ کانگریس کے سینیئر اور قد آور رہنما کے استعفے کے بعد اب بی جے پی نے بھی اپنے اراکین اسمبلی کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو کس کا خوف؟
مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو کس کا خوف؟

By

Published : Mar 10, 2020, 11:41 PM IST

Updated : Mar 10, 2020, 11:49 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے اراکین اسمبلی کو باہر بھیجا جا رہا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے سبھی اراکین اسمبلی کو بھوپال سے دہلی، گجرات یا ہریانہ شفٹ کیا جا رہا ہے۔

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو کس کا خوف

موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے اراکین اسمبلی کو منگل کی رات 9:30 بجے کے قریب دو بسوں میں روانہ کیا گیا ہے۔

حالانکہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ ہولی کا جشن منانے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔ کانگریس کے 22 اراکین اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے، جس کے بعد کمل ناتھ حکومت مشکلات میں آگئی ہے، یہ پوری صورتحال جیوتی رادتیہ سندھیا کے استعفے کے بعد پیدا ہوئی ہے، اسی سیاسی بحران کے درمیان کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہلچل جاری ہے۔

Last Updated : Mar 10, 2020, 11:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details