اتر پردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فائن آرٹس شعبے سے وابستہ متعدد طلباء و طالبات نے معروف فنکار مقبول فدا حسین کی پینٹنگ اور کیلیگرافی کو کاپی کیا ہے۔
طلبا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایم ایف حسین سے متاثر ہو کر اس طرح کی پینٹک بنانے کا کام کیا ہے۔
دنیا میں بہت کم ایسی شخصیات ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی میں ہی شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ایم ایف حسین نے نہ صرف اپنے ملک، بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شہرت حاصل کی۔ ان کی موت کے تقریبا 9 برس بعد بھی ان کی پینٹنگ اور کیلیگرافی کو یاد کیا جاتا ہے۔
ایم ایف حسین آج بھی زندہ ہیں ایم ایف حسین نے سنہ 1968 میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے یونیورسٹی کے شعبہ عجائب خانہ کے میوزیم کی دیوار پر ایک شاندار پینٹنگ بنائی تھی۔
یہ پینٹنگ یونیورسٹی کی تاریخی عمارت 'کینیڈی آڈیٹوریم' کے قریب موجود ہے۔ اسی دیوار کی پینٹنگ کو یونیورسٹی فائن آرٹس کے طلبا نے کاپی بھی کیا ہے۔
اس کے علاوہ طلبا نے ایم ایف حسین کی دیگر خاص پینٹنگز اور کیلیگرافی سے بھی متاثر ہوکر ان کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔
ایم ایف حسین کا پیدائش آج ہی کے روز سنہ 1915میں مہاراشٹر کے ایک گاؤں بندھار پور میں ہوا تھا۔ انہیں پدم شری، پدم بھوشن، پدم وبھوشن اور نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
سنہ 2011 میں جون ماہ کی 9 تاریخ کو ایم ایم حسین کا لندن میں انتقال ہوا تھا۔